ہنی ٹریپ کیس ، خلیل الرحمن قمر کو وکیل مقررکرنے کے لیے مہلت

ہفتہ 3 اگست 2024 14:49

ہنی ٹریپ کیس ، خلیل الرحمن قمر کو وکیل مقررکرنے کے لیے مہلت
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2024ء) معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمن قمر ہنی ٹریپ کیس میں آمنہ عروج کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت 6اگست تک ملتوی کردی گئی۔

(جاری ہے)

خلیل الرحمن قمر کو ہنی ٹریپ کرنے اور تاوان مانگنے کے مقدمے کی سماعت انسداد دہشت گردی کے عدالت کے جج ارشد جاوید نے کی۔خلیل الرحمن قمرعدالت پیش ہوئے اور بتایا مجھے کل ہی پتا چلا کہ ملزمہ نے ضمانت دائر کی ہے۔ انہوں نے استدعا کی کہ وکیل مقرر ر کرنے کے لیے مہلت دی جائے۔انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے یہ استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 6 اگست تک ملتوی کردی۔

وقت اشاعت : 03/08/2024 - 14:49:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :