خلیل الرحمان کیس کا مرکزی ملزم ایک اور مقدمے کا ریکارڈ یافتہ نکلا

ملزم حسن شاہ کے خلاف ننکانہ صاحب میں پولیس مقابلے کا مقدمہ چھ ماہ قبل درج ہوا تھا

ہفتہ 3 اگست 2024 17:13

خلیل الرحمان کیس کا مرکزی ملزم ایک اور مقدمے کا ریکارڈ یافتہ نکلا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2024ء) پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کے اغوا اور ہنی ٹریپنگ کیس کا مرکزی ملزم حسن شاہ ایک اور مقدمے کا ریکارڈ یافتہ نکلا۔تفصیلات کے مطابق ملزم حسن شاہ کے خلاف پولیس مقابلے کا مقدمہ چھ ماہ قبل درج ہوا تھا، ملزم کے خلاف ننکانہ صاحب کے تھانہ مانگٹا والہ میں مقدمہ درج ہے۔

ملزم حسن شاہ نے اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارنے والی پولیس پارٹی پر فائرنگ کی تھی جبکہ وہ اس وقت پولیس کی حراست میں ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے خلیل الرحمان قمر خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں کیونکہ خلیل الرحمان قمر ایک جرائم پیشہ گروہ کی جانب سے ہنی ٹریپنگ اسکیم کا نشانہ بنے تھے جس پر انہیں تاوان دیکر چھوڑا گیا تھا۔

اغوا کیس کے مرکزی ملزم حسن شاہ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ان کے پاس خلیل الرحمان قمر کی دو ویڈیوز ہیں اور دونوں تقریبا ڈیڑھ گھنٹے طویل ہیں۔بعدازاں، ملزم حسن شاہ نے خلیل الرحمان قمر کی نجی ویڈیوز لیک کردی تھیں، ایک ویڈیو میں خلیل الرحمان قمر پرائیویٹ کمرے میں ایک لڑکی کو بالکل پاس بٹھا کر سگریٹ پی رہے تھے جبکہ دوسری ویڈیو میں وہ لڑکی کے ساتھ نازیبا حالت میں موجود تھے۔
وقت اشاعت : 03/08/2024 - 17:13:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :