اداکارہ کترینہ کپور سے ہونے والا موازنہ ’بیک فائر‘ ہوا‘زرین خان

ہفتہ 3 اگست 2024 21:28

اداکارہ کترینہ کپور سے ہونے والا موازنہ ’بیک فائر‘ ہوا‘زرین خان
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اگست2024ء) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ زرین خان کا کہنا ہے کہ ان کا اداکارہ کترینہ کپور سے ہونے والا موازنہ ’بیک فائر‘ ہوا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق زرین خان نے ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ کترینہ کیف کے ساتھ موازنے پر کھل کر بات کی۔اداکارہ کے مطابق 2010 میں سلمان خان کے ساتھ فلم ویر میں ڈیبیو کرنے کے بعد ان کا کترینہ کیف کے ساتھ موازنہ کیا گیا، جس پر ابتداً خوشی ہوئی لیکن بعد میں اس کا بہت نقصان بھی اُٹھانا پڑا، انہیں اس وجہ سے انڈسٹری میں مغرور سمجھا جانے لگا۔

بات چیت کے دوران زرین خان نے بتایا کہ فلم ویر کے بعد زندگی کافی ناخوشگوار گزری، مجھ پر کافی تنقید بھی کی گئی۔انہوں نے کہا کہ فلم ویر میرے لیے بہت بڑا ٹرننگ پوائنٹ تھی، اس نے میری زندگی بدل کر رکھ دی، شروع میں مجھے بہت خوشی محسوس ہوئی کہ میرا موازنہ کترینہ کیف سے کیا جا رہا ہے، کیونکہ وہ بہت خوبصورت ہے لیکن بعد میں مجھے اس کا بہت نقصان اُٹھانا پڑا۔

(جاری ہے)

ان کے مطابق ان کا اور کترینہ کیف کا موازنہ منفی انداز میں کیا گیا، جس کی وجہ سے انہیں اس قدر تنقید کا سامنا کرنا پڑا وہ اپنے گھر سے نکلنے سے بھی ڈر محسوس کرنے لگیں تھی۔اداکارہ کے مطابق انڈسٹری میں چیزیں بالکل اس کے برعکس ہو گئیں، چونکہ میں انڈسٹری میں نئی تھی، نہ میں کسی کو جانتی تھی اور نہ کوئی مجھے جانتا تھا تو سب کو لگتا تھا کہ میں بہت مغرور ہوں کیونکہ مجھے سلمان خان نے لانچ کیا تھا۔
وقت اشاعت : 03/08/2024 - 21:28:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :