بھارتی اداکارہ ثناء مقبول نے ریئلیٹی شو ’بگ باس او ٹی ٹی 3‘ کا تاج اپنے سرسجا لیا

ہفتہ 3 اگست 2024 21:28

بھارتی اداکارہ ثناء مقبول نے ریئلیٹی شو ’بگ باس او ٹی ٹی 3‘ کا تاج اپنے سرسجا لیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اگست2024ء) بھارتی اداکارہ ثناء مقبول نے ریئلیٹی شو ’بگ باس او ٹی ٹی 3‘ کا تاج اپنے سر سجا لیا ہے۔’بگ باس او ٹی ٹی 3‘ کا ٹائٹل اپنے نام کرتے ہی بھارتی اداکار سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرنے لگی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز بگ باس او ٹی ٹی کے سیزن 3 کا فائنل منعقد ہوا تھا، جس میں ٹاپ پانچ اُمیدوار پہنچے تھے۔

(جاری ہے)

سر فہرست پانچ اُمیدواروں میں بالی ووڈ اداکار رنویر شوری، ریپر نیزی، اداکار سائی کیتن راؤ، اداکارہ ثناء مقبول اور یوٹیوبر کریتیکا ملک شامل تھے۔فائنل کے پہلے راؤنڈ میں سائی کیتن راؤ اور کریتیکا ملک جبکہ دوسرے راؤنڈ میں رنویر شوری ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔بگ باس او ٹی ٹی کے سیزن 3 کا فائنل کا کڑا مقابلہ اس شو کے دو بہترین دوستوں یعنی ریپر نیزی اور ثناء مقبول کے درمیان ہوا، جسے ثناء مقبول نے باآسانی اپنے نام کر لیا۔
وقت اشاعت : 03/08/2024 - 21:28:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :