معروف اداکارہ عروبہ مرزا نے منگنی ختم کرنے کا اعلان کر دیا

ہفتہ 3 اگست 2024 21:28

معروف اداکارہ عروبہ مرزا نے منگنی ختم کرنے کا اعلان کر دیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اگست2024ء)پاکستانی ریئلٹی شو تماشا گھر کی فاتح، معروف اداکارہ عروبہ مرزا نے منگنی ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے انسٹااسٹوری شیئر کرتے ہوئے حارث سلیمان نامی شخص سے حال ہی میں ہونے والی اپنی منگنی ختم ہونے کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے انسٹااسٹوری میں لکھا کہ میں آپ لوگوں کو آگاہ کرنا چاہتی ہوں کہ میں نے اور حارث نے ذاتی وجوہات کی بناء پر باہمی رضا مندی سے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وقت اشاعت : 03/08/2024 - 21:28:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :