نامورگلوکار اخلاق احمد کی 25 ویں برسی منائی گئی

اتوار 4 اگست 2024 13:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2024ء) گلوکار اخلاق احمد کی 25 ویں برسی 4 اگست کو منائی گئی ،انہیں مداحوں سے بچھڑے 25 سال گزر گئے، اپنی مسحور کن آواز کی بدولت وہ آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔گلوکار اخلاق احمد 10جنوری 1946 کو نئی دہلی میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز 1960 میں سٹیج گلوکاری سے کیا۔ اخلاق احمد نے 1974 میں فلم ''چاہت'' کیلئے ایک گیت گایا جو بے حد مقبول ہوا۔

(جاری ہے)

انہوں نے شوبز کی دنیا میں اس وقت قدم رکھا جب گلوکاروں کا فلمی دنیا میں جگہ بنانا نہایت مشکل تھا، اخلاق احمد نے اپنی سریلی آواز اور انتھک محنت سے ایک الگ مقام حاصل کیا، فلم ''بندش'' کے گیت نے اخلاق احمد کو شہرت چا چاند لگا دیئے۔ انہوں نے بطور پلے بیک سنگر پاکستانی فلم انڈسٹری کیلئے کام کیا۔ انہوں نے 86 فلموں کیلئے 177 گیت گائے، ان کی آواز میں گایا گیا آخری گیت فلم'' نکاح'' میں شامل کیا گیا، اخلاق احمد آج بھی اپنے گیتوں کی وجہ سے لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں، انہیں سات بار نگار ایوارڈ سے نوازا گیا۔گلوکار اخلاق احمد4 اگست 1999 کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔
وقت اشاعت : 04/08/2024 - 13:50:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :