پاکستانی اداکارہ صبا قمر کی منی لانڈرنگ الزامات کی سختی سے تردید

muhammad ali محمد علی بدھ 22 اپریل 2015 22:10

پاکستانی اداکارہ صبا قمر کی منی لانڈرنگ الزامات کی سختی سے تردید

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 22 اپریل 2015 ء) معروف پاکستانی اداکارہ اور میزبان صبا قمر کے خلاف منی لانڈرنگ کی خبریں سامنے آئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق مشہور اداکارہ اور ماڈل ایان علی کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ چلنےکے بعد پاکستان کی ایک اور معروف اداکارہ اور میزبان صبا قمر پر بھی منی لانڈرنگ کے الزامات میڈیا میں زیر گردش ہیں جس کے بعدوفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے اداکارہ صبا قمر کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم صبا قمر کی جانب سے ان خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے انہیں افواہ قرار دیا ہے۔ بیرونی دوروں کے الزامات کے حوالے سے صبا قمر کا کہنا ہے کہ وہ ہم ٹی وی ایوارڈز میں شرکت کے غرض سے حال ہی میں دبئی گئی تھیں جب کہ اس سے قبل انہوں نے آخری بیرونی دورہ پانچ سال قبل بینکاک کا کیا تھا۔ صبا قمر کا کہنا ہے کہ انہیں اس سلسلے میں ایف آئی اے حکام کی جانب سے کسی قسم کی کوئی ٹیلی فون کالز موصول نہیں ہوئی ہیں، اس پروپیگنڈا کے پیچھے وہی لوگ ہیں جو ان کی شہرت اور مقبولیت سے خائف ہیں۔انہوں نے اپنی محنت سے انڈسٹری اور ملک میں نام کمایا ہے اور آئندہ بھی اسے جاری رکھیں گی۔

وقت اشاعت : 22/04/2015 - 22:10:34

Rlated Stars :