جان ابراہام کی پان مصالحہ اشتہارات کرنے والے اداکاروں پرسخت تنقید

ہفتہ 10 اگست 2024 17:20

جان ابراہام کی پان مصالحہ اشتہارات کرنے والے اداکاروں پرسخت تنقید
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اگست2024ء) بالی وڈ اسٹار جان ابراہام انڈسٹری میں اپنی فٹنس اور صحت مندانہ زندگی کے حوالے پہچان رکھتے ہیں، اب انہوں نے پان مصالحہ برانڈز کی اشتہاری مہم میں کام کرنے والے بڑے اداکاروں پر سخت تنقید کی ہے۔ ایک تازہ انٹرویو میں اداکار نے انڈسٹری کے بڑے فنکاروں کا ایسے اشتہارات میں کام کرنے پر سخت غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ موت کو بیچ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں ںے کہا کہ وہ اپنے ساتھ فنکاروں کی بہت عزت کرتے ہیں لیکن وہ واضح کرتے ہیں کہ وہ کبھی موت کو نہیں بچیں گے کیوں کہ یہ ان کے اصولوں کے خلاف ہے۔جان ابراہام کا کہنا تھا کہ انڈیا میں پان مصالحہ کی سالانہ انڈسٹری 45 ہزار کروڑ سے زیادہ ہے اسی لئے گورنمنٹ اس کو سپورٹ کرتی ہے اور یہ غیرقانونی نہیں ہے۔یاد رہے کہ بالی وڈ کے متعدد اسٹار شاہ رخ خان، اجے دیوگن اور اکشے کمار پان مصالحہ تشہیری مہم کی وجہ سے تنقید کی زد میں آچکے ہیں۔
وقت اشاعت : 10/08/2024 - 17:20:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :