علی فضل نے ہالی ووڈ میں نئے خفیہ فلمی پروجیکٹ کی تصدیق کردی

ہفتہ 10 اگست 2024 17:20

علی فضل نے ہالی ووڈ میں نئے خفیہ فلمی پروجیکٹ کی تصدیق کردی
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اگست2024ء) بالی وڈ اسٹار علی فضل نے ہالی وڈ میں نئے خفیہ فلمی پروجیکٹ کی تصدیق کردی۔بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق اداکار کی مختلف ہالی وڈ اسٹار کے ساتھ ایک تصویر وائرل تھی جس پر انہوں نے اپنی خاموشی توڑ دی ہے۔

(جاری ہے)

انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں علی فضل نے بتایا کہ یہ تصویر ان کے لاس اینجلس میں خفیہ فلمی پروجیکٹ کی شوٹنگ کی ہے۔علی فضل نے پوسٹ کے ساتھ تصویر بھی شیئر کی ہے جس میں انہیں ہالی وڈ لیجنڈری اداکار بیزلورمان اور ہیوجیک مین کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔یاد رہے کہ علی فضل کی بلاک بسٹر ویب سیریز مرزا پور کا تیسرا سیزن حال ہی میں ریلیز ہوا جس میں ان کی اداکاری کو بہت پسند کیا جارہا ہے۔

وقت اشاعت : 10/08/2024 - 17:20:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :