کچھ لوگوں کی وجہ سے پاکستان کا دنیا میں امیج متاثر ہوا ہے‘گلوکارہ شازیہ خشک

جمعہ 24 اپریل 2015 12:32

کچھ لوگوں کی وجہ سے پاکستان کا دنیا میں امیج متاثر ہوا ہے‘گلوکارہ شازیہ خشک

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) گلوکارہ شازیہ خشک نے کہا ہے کہ پاکستانی گائیکی کو سمجھنے والے دنیا بھر میں موجود ہیں اور دوسرے ممالک میں بھی لوگ ہمیں چاہتے ہیں جس میں پاکستان کی عزت اور احترام میں اضافہ ہوتا ہے‘ میں حالیہ دنوں میں غیر ملکی دورے سے واپس آئی ہوں اور آئندہ ماہ دوبارہ دوبئی سمیت دیگر ممالک میں مختلف تقریبات میں شرکت کیلئے جاؤں گی۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو میں شازیہ خشک نے کہا کہ کچھ لوگوں کی وجہ سے پاکستان کا دنیا میں امیج متاثر ہوا ہے لیکن فنکار کسی بھی ملک کا سفیر ہوتا ہے اس لئے ہم جب بھی بیرون ملک جاتے ہیں پاکستان کا امیج بہتر بنانے کیلئے کردار ادا کرتے ہیں اور مجھے اس بات کی بھی خوشی ہے کہ پاکستانی گائیکی کو سمجھنے والے پوری دنیا میں موجود ہیں۔

وقت اشاعت : 24/04/2015 - 12:32:45

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :