ہالی ووڈ اداکارہ لنڈ سے کو منشیات رکھنے کے الزام میں ایک دن قید کی سزا

جمعہ 24 اگست 2007 15:25

لاس اینجلس(ٍٍاردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین24 اگست 2007) ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ لنڈ سے لوہان کو شراب کے نشے میں ڈرائیونگ کرنے اور منشیات کے الزام میں ایک دن جیل کی سزا سنائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق اداکارہ کو یہ سزا پلی بارگین کے تحت سنائی گئی ہے۔ عدالت نے یہ بھی حکم دیا ہے کہ وہ کمیونٹی خدمات انجام دیں اور منشیات کا علاج بھی کرائیں۔ لوہان پر سات الزامات عائد کئے گئے تھے، جن میں ڈرائیونگ کرتے ہوئے مقدار سے زائد شراب پینے اورکوکین کے استعمال کرنے کے الزامات شامل تھے۔

وقت اشاعت : 24/08/2007 - 15:25:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :