سیف علی کی بیٹی سارہ علی کا فلم نگری میں قدم رکھنے کا فیصلہ

چھوٹے نواب کی بہن سوہا علی خان نے بھی بھارتی فلم نگری میں اپنی الگ پہچان بنائی ہے

اتوار 26 اپریل 2015 11:32

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اپریل۔2015ء) بالی ووڈ میں چھوٹے نواب کی عرفیت سے مشہور اداکار سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان بھی بھارتی فلم نگری میں قدم رکھنے کی چاہتی ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق سیف علی خان نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ ان کے خاندان کی لڑکیوں کو بالی ووڈ سے زیادہ دلچسپی ہے،ان کی والدہ شرمیلا ٹیگور اپنے وقت کی اچھی اداکارہ تھیں،اس کے علاوہ ان کی بہن سوہا علی خان نے بھی بھارتی فلم نگری میں اپنی الگ پہچان بنائی ہے اور اب ان کی بیٹی سارہ علی خان بھی بڑی اسکرین پر آنا چاہتی ہیں لیکن ابھی اس کی تعلیم اولین ترجیح ہے جس کے بعد ہی وہ فلم نگری میں قدم رکھے گی۔

واضح رہے کہ سارہ کی والدہ امریتہ سنگھ بھی اداکارہ ہیں، طلاق کے بعد سیف علی خان نے دوسری شادی اداکارہ کرینہ کپور سے کی ہے۔

وقت اشاعت : 26/04/2015 - 11:32:59

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :