عائشہ ٹاکیہ نے اپنی تصویرپر تنقید کے بعد انسٹاگرام اکائونٹ ہی ڈیلیٹ کردیا

جمعہ 23 اگست 2024 22:42

عائشہ ٹاکیہ نے اپنی تصویرپر تنقید کے بعد انسٹاگرام اکائونٹ ہی ڈیلیٹ کردیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2024ء) بالی ووڈ کی ماضی قریب کی خوبصورت اداکارہ عائشہ ٹاکیہ نے اپنی نئی تصویر پر تنقید کے بعد اپنا انسٹاگرام اکائونٹ ہی ڈیلیٹ کردیا۔شادی کے بعد سے فلمی دنیا سے دور رہنے والی اداکارہ عائشہ ٹاکیہ نے حال ہی میں اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی نئی تصویر پوسٹ کی تھی جس میں وہ ساڑھی میں ملبوس گاڑی میں موجود تھیں۔

(جاری ہے)

عائشہ ٹاکیہ کی یہ تصویر دیکھ کر مداح دنگ رہ گئے تھے کیونکہ تصویر میں اداکارہ اتنی الگ نظر آرہی تھیں کہ مداحوں کے لیے انہیں پہچاننا مشکل تھا۔اداکارہ کی تصویر کو مداحوں کی جانب سے ناپسند کیا گیا اور ان کی تصویر پر منفی تبصرے کرتے ہوئے ان پر شدید تنقید بھی کی گئی۔صارفین نے کہا کہ آپ ایک وقت میں بالی ووڈ کی کوئین تھیں، آپ نے پلاسٹک سرجریز کروا کے اپنے خوبصورت چہرے کو بدصورت بنا دیا ہے۔صارفین نے کہا کہ عائشہ ٹاکیہ نے ایک سے زائد پلاسٹک سرجریز کروائی ہیں جس کی وجہ سے وہ اب بدصورت ہوگئی ہیں۔سوشل میڈیا صارفین کی تنقید سے تنگ آکر عائشہ ٹاکیہ نے اپنا آفیشل انسٹاگرام اکائونٹ ہی ڈیلیٹ یا عارضی طور پر بند کردیا۔
وقت اشاعت : 23/08/2024 - 22:42:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :