ہالی ووڈ فلم ’بیرلی لیتھل‘ کا نیا ٹریلر جاری

فلم رواں سال کے آخر تک سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کردی جائے گی۔

اتوار 26 اپریل 2015 13:04

ہالی وڈ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اپریل۔2015ء ) ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور ہالی ووڈ فلم بیرلی لیتھل کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ کیل نیومین کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک 16سالہ انٹرنیشل قاتل لڑکی کے گرد گھومتی ہے، جو اپنی موت کی جھوٹی افواہیں پھیلا کر ایک ہائی اسکول میں داخلہ لے لیتی ہے اور عام لوگوں کی طرح زندگی گزارنے کی کوشش کرنے لگتی ہے۔

(جاری ہے)

فلم کی کاسٹ میں ہیلی اسٹین فیلڈ، جیسیکا البا، سوفی ٹرنر، جیمی کنگ، ڈوو کیمرون اور سیمیول جیکسن سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔ جان چینگ اور بریٹ راٹنرکی مشترکہ پروڈکشن میں تیار ہونے والی یہ فلم اس سال کے آخر تک سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کردی جائے گی۔

وقت اشاعت : 26/04/2015 - 13:04:04

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :