فلموں کے لیے معاشرے پرمثبت اثرات والی کہانیاں لی جائیں،زیبا بختیار

میری نئی فلم میں کہانی آج کے تقاضوں کو مد نظر رکھ کہ لکھی جائے گی ۔انٹرویو

اتوار 26 اپریل 2015 13:06

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اپریل۔2015ء) مشہور اداکارہ اور پروڈیوسر زیبا بختیار نے کہا ہے کہ فلموں میں ایسی کہانیوں کا انتخاب کیا جائے جسکے مثبت اثرات معاشرے کی بہتری میں اہم کردار ادا کرسکیں۔

(جاری ہے)

اداکارہ اور پروڈیوسر زیبا بختیار کا کہنا ہے کہان کی فلم آپریشن 021 بھی پاکستان میں ہونے والے حالات کے پس منظر میں بنائی گئی تھی جسے بے حد پسند کیا گیا، انکا کا کہنا تھا کہ ان دنوں جس نئے پروجیکٹ پرکام کررہی ہیں‘جس کی کہانی بھی آج کے دور کے تقاضوں کو مد نظر رکھ کر لکھی جائے گی۔ فلم انڈسٹری میں سرمایہ کاری کرنے والے بھی خواہش مند ہیں کہ پاکستان میں اچھی اور معیاری فلمیں بنیں تاکہ فلم انڈسٹری ترقی کرسکے۔

وقت اشاعت : 26/04/2015 - 13:06:06

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :