بھارتی فلموں نے پاکستانی فنکاروں کو ارب پتی بنا دیا ۔ کئی نئی اداکاروں نے بھی بھارت میں قسمت آزمائی کا فیصلہ کر لیا

اتوار 26 اپریل 2015 16:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اپریل۔2015ء) بھارتی فلموں نے پاکستانی فنکاروں کو ارب پتی بنا دیا ۔ کئی نئی اداکاروں نے بھی بھارت میں قسمت آزمائی کا فیصلہ کر لیا ۔ راحت فتح علی خان بینک بیلنس کی مالیت 11 ارب ، عاطف اسلم 9.86 ارب ، عل ظفر 8.45 ارب روپے ، حدیقہ کیانی 7.77 ارب روپے ، شفقت امانت علی خان 6 ارب ، عارف لوہار 5.79 ارب روپے کے مالک ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک رپورٹ اور ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ بھارت نے پاکستانی فنکاروں کی کامیابی اور اثاثہ جات میں ایک ساتھ اضافے نے نئے فنکاروں کو بھی بھارتی فلموں کی جانب توجہ مبذول کرا دی ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی فنکار بعض نئی بھارتی فلموں میں کام کے لئے منتخب کئے جا چکے ہیں آئندہ چند مہینوں میں مذکورہ بالا فنکاروں کی نئی فلمیں سامنے آئیں گی ۔ پاکستانی اداکارہ ثروت گیلانی نے بھی بھارتی فلموں میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے ۔

وقت اشاعت : 26/04/2015 - 16:26:32

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :