بھارت میں موسیقی کے ذریعے محبتیں پھیلا رہا ہوں کوئی غلط کام نہیں کررہا، عاطف اسلم

کنسرٹ کی منسوخی کے بارے میں منتظمین کو سوچنا چاہیے ٗ پاکستانی گلو کار کا بھارتی میڈیا کو انٹرویو

پیر 27 اپریل 2015 21:38

بھارت میں موسیقی کے ذریعے محبتیں پھیلا رہا ہوں کوئی غلط کام نہیں کررہا، عاطف اسلم

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) معروف گلوکار عاطف اسلم نے کہا ہے کہ وہ بھارت میں موسیقی کے ذریعے محبتیں پھیلا رہے ہیں کوئی غلط کام نہیں کررہے۔ بھارتی میڈیا کو انٹرویو کے دوران عاطف اسلم نے کہا کہ وہ موسیقار ہیں اور ان کی موسیقی بلاتفریق مذہب اور نسل سب کے لئے ہے، میوزک کی کوئی سرحد نہیں ہوتی وہ محبت پھیلارہے ہیں وہ بھارت میں کوئی غلط کام نہیں کررہے، پاکستان میں لوگ لتا منگیشکر، رفیع اور کشور کمار کی عزت کرتے ہیں اور ان کے انداز کو اپنانے کی کوشش کی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

پونے میں شیو سینا کی دھمکی کی وجہ سے کنسرٹ کی منسوخی پر انہوں نے کہاکہ وہ ان تمام لوگوں کی عزت کرتے ہیں جو انہیں اپنی تقریبات میں مدعو کرتے ہیں، انہیں کسی سے کوئی شکایت نہیں وہ صرف اپنے مداحوں میں محبتیں بانٹتے ہیں تاہم کنسرٹ کی منسوخی کے بارے میں منتظمین کو سوچنا چاہیے تھا۔اندور میں کنسرٹ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس شہر میں پرفارمنس کے دوران ان کا بینڈ موجود نہیں تھا جس کی کمی انہوں نے محسوس کی اس کنسرٹ میں ان کے ہمراہ ایک ڈی جے تھا اور انہوں نے پرفارمنس موسیقی کے جدید ترین سسٹم ای ڈی ایم سے دی جو بنیادی طور پر ان کے انداز سے مطابقت نہیں رکھتا تاہم اس کے باوجود وہ مستقبل کی جانب دیکھ رہے ہیں۔

وقت اشاعت : 27/04/2015 - 21:38:47

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :