محبت میں گرفتار ہوں تاہم ابھی شادی کا کوئی ارادہ نہیں ، رنبیر کپور

منگل 28 اپریل 2015 14:49

محبت میں گرفتار ہوں تاہم ابھی شادی کا کوئی ارادہ نہیں ، رنبیر کپور

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) بالی وڈ اداکار رنبیر کپور نے اعتراف کیا ہے کہ محبت میں گرفتار ہوں تاہم ابھی شادی کا کوئی منصوبہ نہیں ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم اداکار لوگ اپنی شادی محبت کے معاملات پرائیویٹ نہیں رکھ سکتے ۔

(جاری ہے)

میری شادی کی تاریخ چھ سال پہلے طے ہوئی تھی انہوں نے کہا کہ یہ میرے لئے خصوصی اہمیت کا حامل دن ہے اس لئے اس کے اعلان کا فیصلہ بھی مجھ پر چھوڑا جانا چاہئے ۔

انہوں نے کہا کہ ابھی میرا شادی کا کوئی منصوبہ نہیں ہے انہوں نے کہا کہ مجھے محبت ہے اور میں اس کے لئے بھرپور ذمہ داری کا مظاہرہ بھی کروں گا انہوں نے کہا کہ میری شادی کے حوالے سے میڈیا میں بہت سی باتیں پھیلائی جا رہی ہیں اور میں چاہتا ہوں کہ ایسی باتوں کو پھیلانے سے گریز کیا جائے ۔

وقت اشاعت : 28/04/2015 - 14:49:05

Rlated Stars :