ہر شعبہ میں لوگوں کو شعور آ نے سے تبدیلی بھی ممکن ہو رہی ہے‘ اسٹیج کا مستقبل محفوظ بنانے کیلئے فنکاروں کے ساتھ ساتھ ہدایت کاروں اور پروڈیوسرز کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہو گا‘اسٹیج اداکار افتخار ٹھاکر کی میڈیا سے بات چیت

منگل 28 اپریل 2015 15:03

ہر شعبہ میں لوگوں کو شعور آ نے سے تبدیلی بھی ممکن ہو رہی ہے‘ اسٹیج کا مستقبل محفوظ بنانے کیلئے فنکاروں کے ساتھ ساتھ ہدایت کاروں اور پروڈیوسرز کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہو گا‘اسٹیج اداکار افتخار ٹھاکر کی میڈیا سے بات چیت

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء)اسٹیج اداکار افتخار ٹھاکر نے کہا ہے کہ ہر شعبہ میں لوگوں کو شعور آ رہا ہے جس کی وجہ سے تبدیلی بھی ممکن ہو رہی ہے‘ اسٹیج کا مستقبل محفوظ بنانے کیلئے فنکاروں کے ساتھ ساتھ ہدایت کاروں اور پروڈیوسرز کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہو گا‘ سرمایہ کاروں کو چاہئے کہ وہ لوگوں کو تفریح فراہم کرنے کے شعبہ میں بھی سرمایہ کاری کریں۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے افتخار ٹھاکر نے کہا کہ مجھے اس بات پر فخر ہے کہ میں نے خود کو عریانی اور فحاشی سے دور رکھا ہے اور میری صرف یہ کوشش ہوتی ہے کہ میں اپنے دیکھنے والوں کو زیادہ سے زیادہ تفریح فراہم کروں۔

وقت اشاعت : 28/04/2015 - 15:03:49