پاکستان کے مشہور لوک گلوکار عارف لوہار نے آسٹریلیا میں تاریخی میلبورن کرکٹ گراؤنڈ کا دورہ کیا

aijaz ahmad gondal اعجاز احمد گوندل بدھ 4 ستمبر 2024 12:31

پاکستان کے مشہور لوک گلوکار عارف لوہار نے آسٹریلیا میں تاریخی میلبورن کرکٹ گراؤنڈ کا دورہ کیا
میلبورن(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔4ستمبر۔2024ء) لوک گلوکار عارف لوہار کو ان کی خواہش پرتاریخی کرکٹ گراؤنڈ ایم سی جی کا دورہ کروایا گیا۔ میلبورن کرکٹ گراونڈ پہنچنے پر عارف لوہار کو ڈریسنگ روم سمیت مختلف حصوں کا وزٹ کرایا گیا۔ ٹور گائیڈ نے عارف لوہار کو میلبورن کرکٹ گراونڈ کی تاریخ اور خصوصیات سے آگاہ کیا۔ عارف لوہار کو 1992 کے ورلڈ کپ فائنل اوراس میں پاکستان کی تاریخی جیت سے متعلق بھی تفصیل سے بتایاگیا۔

(جاری ہے)

شان مسعود کی قیادت میں پاکستان نے آخری بار ایم سی جی پر ٹیسٹ میچ کھیلا تھا، ٹور گائیڈ قومی ٹیم رواں اب برس نومبر میں وائٹ بال سیریز کا میچ ایم سی جی کھیلے گی۔ عارف خان تاریخی گراونڈ ایم سی جی کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے، ایم سے جی کے دورے کے دوران گلوکار عارف لوہار کے بیٹے بھی ان کے ہمراہ تھے۔ گراونڈ کی خوبصورتی سے متاثر عارف لوہار نے گراونڈ میں تصاویر بنواکر ان لحمات کو یادگار بنایا۔ گلوکار عارف لوہار ان دنوں اپنے شو کے سلسے میں آسٹریلیا کے دورے پر ہیں
وقت اشاعت : 04/09/2024 - 12:31:10

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :