ماہرہ خان کا بھارتی گانے پر دلکش انداز میں رقص، ویڈیو وائرل

بدھ 4 ستمبر 2024 15:48

ماہرہ خان کا بھارتی گانے پر دلکش انداز میں رقص، ویڈیو وائرل
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 ستمبر2024ء) پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کی بھارتی گانے پر دلکش انداز میں رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ماہرہ خان کو اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ سے جاری کردہ اس ویڈیو میں لیلیٰ او لیلیٰ گانے پر جھومتے اور دلکش انداز میں رقص کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ماہرہ خان کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کی جانے والی ویڈیو میں ان کی شاندار اداکاری اور انرجی مداحوں کو بھا گئی۔

اس سے قبل پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف سینئر اداکار فردوس جمال نے اپنے بیان ماہرہ خان سے متعلق کہا تھا کہ میری نظر میں ماہرہ خان خوبصورت نہیں۔پاکستانی اداکار فردوس جمال نے حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی جہاں ان سے میزبان نے سوال کیا کہ آپ نے ماضی میں کہا تھا کہ ماہرہ خان بوڑھی لگتی ہیں، انہیں ڈراموں یا فلموں میں ہیروئن کے نہیں بلکہ ماں کے کردار دینے چاہیے لیکن آپ کے اس بیان کے بعد انہوں نے شاندار اداکاری کے جوہر دکھائے، تو اس پر آپ کیا کہنا چاہیں گی اس سوال کے جواب پر اداکار فردوس جمال نے کہا کہ میں آج بھی اپنے بیان پر قائم ہوں، میں نے ماہرہ خان کی عمر سے متعلق حقیقت بتائی تھی، وہ اپنی اصل عمر کے مطابق بوڑھی عورت ہیں، اگر لوگوں کو ماہرہ خان بظاہر خوبصورت نظر آتی ہیں تو اس میں میری کوئی غلطی نہیں ہے، ہر کوئی اپنی نظر سے دیکھتا ہے، میری نظر میں وہ خوبصورت نہیں۔

(جاری ہے)

اداکار فردوس جمال نے کہا کہ میں ایلزبیتھ ٹیلر جیسی اداکارائوں کی اداکاری کو دیکھ کر ہی اداکاری کا موازنہ کرتا ہوں اور ہر انسان کا اپنا زاویہ ہوتا ہے، اداکاری اور خوبصورتی سے متعلق میرا اپنا زاویہ ہے، میں اپنی سوچ اور نظریے کے حساب سے چیزوں کو دیکھتا ہوں۔
وقت اشاعت : 04/09/2024 - 15:48:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :