پاکستانی ڈرامے حقیقت کے بہت قریب ہوتے ہیں ، حنا خواجہ بائیات

بدھ 29 اپریل 2015 12:35

پاکستانی ڈرامے حقیقت کے بہت قریب ہوتے ہیں ، حنا خواجہ بائیات

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29اپریل۔2015ء) اداکارہ حنا خواجہ بائیات نے کہا ہے کہ پاکستانی ڈراموں کے کردار حقیقت سے بہت قریب تر ہوتے ہیں اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی ڈرامے ایک قابل اعتماد ہوتے ہیں اور پھر ان کے کردار حقیقت کے بہت قریب ہوتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ڈراموں کا ایک اور مثبت پہلو یہ ہوتا ہے کہ عموما یہ 26 سے زائد اقساط کے نہیں ہوتے جس کی وجہ سے لوگ بھی انہیں دیکھتے ہوئے اکتاہٹ محسوس نہیں کرتے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 80 کی دہائی میں بھی پاکستانی ڈرامے نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی مشہور تھے اور اس وقت بھارتی چینلز پر یہ ڈرامے دکھائے جانے کے باوجود سیٹلائٹ اور ڈی کے ذریعے بھارت میں دیکھے جا رہے تھے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو ایک دوسرے کی اقتصادی ، تجارتی اور سیاسی اہمیت کو سمجھتے ہوئے آپس میں دشمنی کے بجائے دوستانہ تعلقات کو فروغ دینا چاہئے انہوں نے کہا کہ مجھے شوبز میں آنے کی اجازت ہر گز نہیں تھی کیونکہ میرے والد کہتے تھے کہ مجھے اچھا نہیں لگتا کہ تمہاری تصویر ہر جگہ لگی ہو لوگ تمہیں بری نظر سے دیکھیں تاہم میرے شوہر نے مجھے اس فیلڈ کو اپنانے میں بہت سپورٹ دی ۔

وقت اشاعت : 29/04/2015 - 12:35:46