زینب کے پاپا نے بڑے بڑے یو ٹیوبرز کو پیچھے چھوڑ دیا

10ملین فالوورز حاصل کر کے پاکستانی یوٹیوبرز میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی

ہفتہ 7 ستمبر 2024 22:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 ستمبر2024ء) یو ٹیوب کی اپنی ہی ایک الگ دنیا ہے، جہاں ہر کوئی خود کو مشہور کرنے کی دوڑ میں لگا ہوا ہے۔خصوصا آج کی نوجوان نسل اس کے سحر میں بری طرح گرفتار ہے۔

(جاری ہے)

یوٹیوب کو کئی لوگوں نے اپنا ذریعہ معاش بھی بنایا ہوا ہے اورہر دوسرا شخص اس میں اپنا حصہ ۹ڈالتا ہوا نظر آرہا ہے، اب ویورز حاصل کرنے اور سبسکرائبر بڑھانے کے چکر میں یوٹیوبرزاپنے گھر کے لڑائی جھگڑوں اوربات چیت تک کو اپنے ویلاگ کا حصہ بنا رہے ہیں۔

اوراس کے لیے انہوں نے باقاعدہ چینل بھی کھولے ہوئے ہیں۔ان چینلز میں سے ایک زینب کے پاپا ہے۔ اس چینل نے حال ہی میں 10ملین فالوورز حاصل کر کے پاکستانی یوٹیوبرز میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔دوسرے نمبر پر ڈکی بھائی ہیں، جن کے فالوورز کی تعداد 7.89 ملین ہے۔ سسٹرولوجی کینام سے مشہور یو ٹیوب چینل پر 4.69 ملین اور معاذ صفدر کی4.15 ملین فالوورز ہیں۔
وقت اشاعت : 07/09/2024 - 22:58:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :