فیروز خان نے کترینہ کیف اورعالیہ بھٹ کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کر دی

ہفتہ 7 ستمبر 2024 22:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 ستمبر2024ء) پاکستان کے معروف اداکاراورماڈل فیروز خان نے کہا ہے کہ وہ بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف اورعالیہ بھٹ کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں۔حال ہی میں انہوں نے بھارتی صحافی فریدون شہر یار کو آن لائن ایک انٹرویو دیا۔ انٹرویو میں ان کے ساتھ ان کی بہن اور اداکارہ حمائمہ ملک بھی تھیں۔اس انٹرویو کے چند دلچسپ اور مختصر کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ایسی ہی ایک وائرل کلپ میں صحافی نے ان سے سوال پوچھا کہ وہ کن بھارتی اداکاراوں کے ساتھ کام کرنے کے خواہش مند ہیں انہیں چار آپشن بھی دیے گئے، جس میں عالیہ بھٹ، کترینہ کیف، ترپتی ڈمری اور رشمیکا منڈاناکا نام لیا۔ فیروز خان نے کہا جکہ وہ عالیہ بھٹ اور کترینہ کیف کے ساتھ کام کرنا چاہیں گے۔یاد رہے کہ فواد خان کے بعد اب فیروز خان بھی جلد ہی ہندی اور تامل انڈین فیچرفلم میں نظر آنے والے ہیں ،جہاں ان کیہمراہ معروف بھارتی ادا کارہ اور ماڈل گتھیکا تیواری ہو گی۔
وقت اشاعت : 07/09/2024 - 22:58:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :