فرح دیبا کی ہدایتکار الطاف حسین کی عیادت، عطا اللہ تارڑ کا پیغام بھی پہنچایا

اتوار 8 ستمبر 2024 18:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 ستمبر2024ء) کلچر اینڈ نیشنل ہیریٹیج کوآرڈینیٹر فرح دیبا اتوار کو معروف ہدایتکار الطاف حسین کی تیمارداری کے لئے ان کی رہائش گاہ پر گئیں، ان کی صحت بارے دریافت کیا اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ کا پیغام بھی پہنچایا۔فرح دیبا نے بتایا کہ عطا اللہ تارڑ نے آپ کی صحت بارے پوچھا ہے اور آپ کی صحت کے لئے دعا گو ہیں۔

فرح دیبا نے کہا کہ فلم انڈسٹری کواس وقت آپ کی رہنمائی کی اشد ضرورت ہے،آرٹسٹ بہت حساس ہوتا ہے اوروفاقی حکومت آرٹسٹوں بارے اچھا سوچ رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت فنکار دوست ہے اور میں فنکاروں کے درمیان پل کا کردار ادا کروں گی۔فرح دیبا نے مزید کہا کہ الطاف حسین کا شمار پاکستان فلم انڈسٹری کے بہترین اور سینئر ترین ہدایتکاروں میں ہوتا ہے۔

اس موقع پر سینئر ہدایت کار الطاف حسین کا کہنا تھاکہ فرح دیبا ہماری بیٹی ہے،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات اور فرح دیبا کا شکریہ ادا کرتا ہوں، فرح دیبا نے پہلے بھی فلم انڈسٹری کے لیئے بہت کام کیا ہے۔ اس موقع پر الطاف حسین اور فرح دیبا نے رنگیلا مرحوم کی یادیں بھی تازہ کیں۔ واضح رہے کہ لیجنڈ ہدایتکار الطاف حسین اب تک 87فلمیں ڈائریکٹ کرچکے ہیں۔
وقت اشاعت : 08/09/2024 - 18:30:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :