24 میں دو، تین نئے گیت تیار کیے ہیں، شبانہ و شازیہ کوثر

گیت ’او صنم‘ فلم ’چور مچائے شور‘ میں اداکارہ ریما پر فلمایا گیا تھا، جس نے بہت مقبولیت حاصل کی

منگل 10 ستمبر 2024 13:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 ستمبر2024ء) انور مقصود کے مقبول پروگرام سلور جوبلی سے شہرت حاصل کرنے والی گلوکارہ بہنیں بینجمن سسٹرز کے بعد شبانہ کوثر اور شازیہ کوثر نے موسیقی دنیا میں بیپناہ شہرت حاصل کی۔انہوں نے بتایا کہ اب 2024 میں دو تین نئے گیت تیار کیے ہیں جس کی ویڈیوز شوٹ کی جارہی ہے۔ موسیقی کو اب سننے سے زیادہ دیکھا جاتا ہے۔

سوشل میڈیا کا زمانہ ہے۔شبانہ کوثر اور شازیہ کوثر نے ایک ملاقات میں بتایا کہ ہم نے 40 کے قریب پاکستانی فلموں کیلیے گانے گائے۔

(جاری ہے)

بہترین پلے بیک سنگر کا نِگار ایوارڈ بھی حاصل کیا۔گیت ’او صنم‘ فلم ’چور مچائے شور‘ میں اداکارہ ریما پر فلمایا گیا تھا، جس نے بہت مقبولیت حاصل کی۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ہم دونوں بہنیں دنیا کے درجنوں ممالک میں شوز کرچکے ہیں۔ بھارتی نامور گلوکار سونو نِگم کے ساتھ بھی شوز کیے جبکہ ساجد واجد، شریا گھوشل اور کمار سانو کے ساتھ بھی پرفارم کیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا ایک گیت ’زندگی کو گزارنے کیلیے تم سے ملنا بہت ضروری ہے‘ بھارت کی فلموں میں کاپی کیا گیا۔ یہ گانا ہم نے اور شفیق رحمان نے گایا تھا۔

وقت اشاعت : 10/09/2024 - 13:50:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :