اداکارہ زیبا محمد علی نے سالگرہ منائی

منگل 10 ستمبر 2024 14:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2024ء) سینئر اداکارہ زیبا محمد علی نے منگل کے روزاپنی 79 ویں سالگرہ اپنے خاندان کے قریبی عزیزو کے ساتھ منائی ۔زیبا جن کا اصل نام شاہین بانو ہے، 10 ستمبر 1945 کو بھارتی علاقے امبالہ میں پیدا ہوئیں اور قیام پاکستان کے وقت ان کے بزرگ پاکستان منتقل ہو ئے اس وقت ان کی عمر تین برس تھی اور انہوں نے فلمی سفر کا آغاز 1962 میں فلم’’ چراغ جلتا رہا‘‘سے کیا۔

زیبا نے اپنے کیریئر میں 90سے زائد فلموں میں کام کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے شوہر اداکار محمد علی مرحوم کے ہمراہ 50 سے زائد فلموں میں کام کرکے انہوں نے ایک ریکارڈ قائم کیا۔اداکارہ زیبا نے یوں تو کئی اداکاروں کے ساتھ فلموں میں بطور ہیروئن کام کیا لیکن ان کی جوڑی اداکار محمد علی کے ساتھ بہت پسند کی گئی۔انہوں نے 1967 میں اداکار محمد علی سے محبت کی شادی کی جو محمد علی کی موت تک قائم رہی،اس سے قبل ان کی دو شادیاں ناکام رہیں ۔ ان کی فنی خدمات کے صلے میں ان کو حکومت پاکستان کی جانب سے ہلال امتیاز اور چار نگار ایوارڈز سمیت متعدد اعزازات سے نوازا گیا ہے۔\932

وقت اشاعت : 10/09/2024 - 14:12:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :