فلم پیسے کے لئے نہیں جذبے کیلئے کرتا ہوں: اکشے کمار

منگل 10 ستمبر 2024 18:18

فلم پیسے کے لئے نہیں جذبے کیلئے کرتا ہوں: اکشے کمار
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 ستمبر2024ء) بالی وڈ اداکار اکشے کمار کی ایک کے بعد ایک فلم باکس آفس پر ناکام ہوچکی ہے اور انہیں کیرئیر میں دوسری بار ایسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

(جاری ہے)

ایک تازہ انٹرویو کے دوران اکشے کا کہنا تھا کہ اب وہ فلمیں اس لیے نہیں کرتے پیسہ کمانا ہے بلکہ اس لیے کرتے ہیں کہ انہیں اس میں مزہ آتا ہے، اب میں کام اس لیے کرتا ہوں کیونکہ یہ میرا جذبہ ہے، جس دن مجھے لگا کہ کام بوجھ بن رہا ہے، میں کام کرنا چھوڑ دوں گا۔اکشے کا ماننا ہے کہ کامیابی اور ناکامی زندگی کا حصہ ہیں، ان کا کہنا ہے کہ زندگی میں جو چیز اوپر جاتی ہے، وہ کبھی نہ کبھی نیچے بھی آتی ہے لیکن بڑا آدمی وہ ہوتا ہے جو نیچے گر کر خود کو سنبھال لیتا ہے۔

وقت اشاعت : 10/09/2024 - 18:18:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :