روہت شیٹھی نے فلم سنگھم اگین کا کلائمکس بدل ڈالا

منگل 10 ستمبر 2024 18:18

روہت شیٹھی نے فلم سنگھم اگین کا کلائمکس بدل ڈالا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 ستمبر2024ء) بالی ووڈ فلم میکر روہت شیٹھی نے اپنی مشہور فلم سیریز سنگھم کی نئی فلم سنگھم اگین کا کلائمکس تبدیل کردیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈائریکٹر روہت شیٹھی نے فلم سنگھم اگین کی نمائش سے 2 ماہ قبل کلائمکس کے ایکشن سینز کو مزید جاندار اور بھرپوربنانے کے لیے مزید سینز کا اضافہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

کلائمکس میں شامل کیے گئے اضافی مناظر کی شوٹنگ ممبئی کی ایک سگریٹ بنانے والی فیکٹری میں کی گئی ہے۔رپورٹس کے مطابق روہت شیٹھی نے کلائمکس نے نئے مناظر میں 500 لوگوں کو جمع کیا کیونکہ ایکشن سین میں بڑا ہجوم دکھانا تھا۔ فلم سنگھم اگین کی کاسٹ میں اجے دیوگن، کرینہ کپور نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں جبکہ دپیکا پڈکون،اکشے کمار، رنویرسنگھ اور ٹائیگر شیروف سمیت دیگر بالی وواسٹارز نے فلم میں سپیشل انٹری دی ہے۔ سنگھم اگین یکم نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 10/09/2024 - 18:18:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :