فلم ’’استری ٹو‘‘ نے باہوبلی ٹو کے بعد ’’پٹھان‘‘ کو بھی مات دیدی

منگل 10 ستمبر 2024 18:18

فلم ’’استری ٹو‘‘ نے باہوبلی ٹو کے بعد ’’پٹھان‘‘ کو بھی مات دیدی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 ستمبر2024ء) بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور اور اداکار راجکمار را ئوکی فلم اسٹری 2 نے باکس آفس پر بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کا ریکارڈ توڑ دیا۔

(جاری ہے)

اس فلم نے پہلے باہوبلی 2 کے ہندی ورژن کا ریکارڈ توڑا تھا اور اب یہ بھارت کی دوسری سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہندی فلم بن گئی اور پٹھان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق استری 2 کی اب تک مجموعی باکس آفس کمائی 527کروڑ ہ وگئی ہے اور اس طرح شاہ رخ خان کی پٹھان 524.53 کروڑکو پیچھے چھوڑتے ہوئے دوسری سب سے بڑی ہندی فلم بن گئی۔فلم میں پنکج تریپاتھی، ابھیشیک بنرجی، اپرشکتی کھرانا اور تمنا بھاٹیا بھی شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 10/09/2024 - 18:18:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :