عوام باشعور ہوگئے ،ب تبدیلی کا راستہ روکنا ممکن نہیں ‘ کاشف محمود

جمعرات 30 اپریل 2015 11:46

عوام باشعور ہوگئے ،ب تبدیلی کا راستہ روکنا ممکن نہیں ‘ کاشف محمود

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30اپریل۔2015ء )اداکار کاشف محمود نے کہا ہے کہ عوام باشعور ہوگئے ہیں اورا ب تبدیلی کا راستہ روکنا ممکن نہیں ،تحریک انصاف نے اپنے کارکنوں کو جو محبت اور احترام دیا ہے وہ بڑا قابل ستائش ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ملک میں حالیہ لوڈ شیڈنگ اور بے روزگاری کے باعث لوگ پاکستان چھوڑ کر بیرون ممالک میں منتقل ہورہے ہیں ،پی ٹی آئی اقتدار میں آکر نظام کو بدل کے رکھ دے گی اور ایک ایسا نظام بنائے گی جس میں کمزور اور طاقت دونوں برابر ہونگے ۔ کاشف محمود نے کہا کہ کرپشن اور بے روزگاری کا خاتمہ کیا جائے گا اور ہر شخص کو زندگی کے بنیادی حقوق حاصل ہونگے ۔

وقت اشاعت : 30/04/2015 - 11:46:50

Rlated Stars :