استاد نصرت فتح علی خان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے پیرس میں شام موسیقی کا اہتمام، گمشدہ البم ’’چین آف لائٹ ‘‘ کا پریمیئر

ہفتہ 14 ستمبر 2024 16:57

استاد نصرت فتح علی خان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے پیرس میں  شام موسیقی کا اہتمام، گمشدہ البم ’’چین آف لائٹ ‘‘ کا پریمیئر
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2024ء) لیجنڈ گلوکار اور شہنشاہ قوالی استاد نصرت فتح علی خان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ان کی منفرد اور لازوال موسیقی کے حوالے سے سائلینسیو ڈیس پرس، پیرس میں شام کا اہتمام کیا گیا جہاں برٹش کونسل اور ریئل ورلڈ پاکستان کے تعاون سے ثائینہ بشیر اسٹوڈیوز نے نصرت فتح علی خان کی گمشدہ البم’’ چین آف لائٹ‘‘ کے پریمیئر کا اہتمام کیا ۔

’’ چین آف لائٹ‘‘ میں 1990 میں پیٹر گیبریل کے ریئل ورلڈ اسٹوڈیوز میں تیار کی گئی نصرت فتح علی خان اور ان کی قوال پارٹی کی اس سے قبل نہ سنی گئی ریکارڈنگز شامل ہیں ۔ ’’ چین آف لائٹ‘‘ 20 ستمبر 2024 کو عالمی سطح پر ریلیز ہو رہی ہے۔ یہ 4 قوالیوں پر مشتمل ہےجن میں سے ایک قوالی کبھی ریلیز نہیں ہوئی ۔

(جاری ہے)

فرانس میں پاکستان کے سفارتخانہ کی ایکس پر پوسٹ کے مطابق اس موقع پر ثائینہ بشیر اسٹوڈیو کی طرف سے تیار کردہ دستاویزی فلم ’’استاد‘‘ کی ایک جھلک بھی پیش کی گئی۔

دریں اثنا پینل ٹاک میں نصرت فتح علی خان کی زندگی، ان کی فنکاری اور موسیقی پر لازوال اثرات پر گفتگو کی گئی۔ قبل ازیں ذاکر تھاور اور ثائینہ بشیر نے پاکستانی سفارت خانے کا دورہ کیا اور سفیر عاصم افتخار احمد سے ملاقات کی اور نصرت فتح علی خان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے اپنی آنے والی دستاویزی فلم ’’استاد‘‘ پر تبادلہ خیال کیا جو 2025 میں ریلیز ہونے والی ہے۔
وقت اشاعت : 14/09/2024 - 16:57:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :