سونم کے سسر نے بیٹے اور بہو کیلئے لندن میں 231 کروڑ کا عالیشان گھر خرید لیا

ہفتہ 14 ستمبر 2024 18:48

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 ستمبر2024ء) بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور کے سسر اور معروف بزنس مین ہریش آہوجا نے لندن میں 21 ملین پاؤنڈز میں ایک عالیشان پراپرٹی خریدی ہے جو اس سال برطانیہ میں سب سے بڑے رہائشی سودوں میں سے ایک ہے۔بھارتی میڈیا نے بلومبرگ کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ سونم کپور کے سسر اور معروف بزنس مین ہریش آہوجا نے لندن کے ناٹنگ ہل ڈسٹرکٹ میں تقریباً 231.47 کروڑ بھارتی روپے میں عالیشان گھر خریدا ہے جس میں بالی ووڈ اداکارہ اپنے شوہر کے ساتھ جلد منتقل ہوں گی۔

بلومبرگ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ہریش نے رواں سال جولائی میں 8 منزلہ عالیشان رہائشی عمارت خریدی۔ یہ پراپرٹی تقریباً 20 ہزار مربع فٹ جگہ پر بنی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ یہ عمارت پہلے برطانیہ کی ایک معروف چیریٹی آرگنائزیشن کی ملکیت تھی۔

(جاری ہے)

اب اس عالیشان پراپرٹی کا ایک حصہ سونم کپور اور ان کے شوہر آنند آہوجا اپنی رہائش کے لیے استعمال کریں گے جبکہ عمارت کے باقی حصے کو فلیٹس میں تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔یاد رہے کہ سونم کپور اور آنند آہوجا نے 2018 میں شادی کی جبکہ جوڑے کے ہاں اگست 2022 میں بیٹے کی پیدائش ہوئی۔سونم کپور شادی کے بعد زیادہ تر قیام لندن میں ہی کرتی ہیں لیکن وہ اکثر بھارت بھی آتی رہتی ہیں۔

وقت اشاعت : 14/09/2024 - 18:48:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :