سیاست میں انٹری ، وجے نے آخری فلم سائن کرلی

ہفتہ 14 ستمبر 2024 18:49

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 ستمبر2024ء) جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والے مشہور اداکار جوزف وجے چندرا شیکھر المعروف وجے نے سیاست میں انٹری دینے سے قبل اپنی آخری فلم تھلاپتھی 69 سائن کی ہے، انکے اس اقدام پر پرستاروں نے اسے ایک آخری ڈانس قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ تامل فلموں کے 50 سالہ اداکار اپنی نئی تشکیل کردہ سیاسی جماعت تاملگا ویتری کازگم میں اپنے سیاسی کیریئر کے آغاز سے قبل آخری فلم سائن کی، جس کے بعد وہ فلمی دنیا کو چھوڑ دیں گے۔

بنگلورو میں قائم ڈسٹری بیوشن ہاؤس کے وی این پروڈکشنز نے جمعہ کو اعلان کیا کہ وجے نے ان کے ساتھ فلم سائن کیا اور کہا ہے کہ سیاسی کیریئر سے قبل فلم کو مکمل کرائیں گے، جس وجے کے پرستاروں نے ان کی 69ویں فلم کی تکمیل کرانے کے اعلان پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔
وقت اشاعت : 14/09/2024 - 18:49:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :