الحرا ہال میں ملکہ ترنم نور جہاں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے رنگا رنگ تقریب کا انعقاد

جمعرات 30 اپریل 2015 13:56

الحرا ہال میں ملکہ ترنم نور جہاں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے رنگا رنگ تقریب کا انعقاد

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30اپریل۔2015ء)لاہور میں سروں کی ملکہ ترنم نور جہاں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نیشنل کونسل آف دی آرٹس اور لاہور آرٹس کونسل کے باہمی اشتراک سے الحمرا ہال iiiمیں ملکہ ترنم نورجہاں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے تقریب سجائی گئی جس میں ملک کی نامورگلوکاراؤں نے شرکت کی اور ملکہ ترنم کے مشہور زمانہ گیت گاکر خراج تحسین پیش کیا۔

جبکہ مختلف رقاصاؤں نے میڈم نور جہاں کے گیتوں پر رقص پرفارمنسسز پیش کرکے حاضرین سے خوب داد سمیٹی۔ اس موقع پر حاضرین کا کہنا تھا کہ ملکہ ترنم نور جہاں جیسی گلوکارائیں روز روز پیدا نہیں ہوتیں اس لئے نوآموز گلوکار ان کے فن سے سیکھ کر اپنا منفرد مقام بنا سکتے ہیں۔

وقت اشاعت : 30/04/2015 - 13:56:52

Rlated Stars :