ہدایتکار الطاف حسین کی وفات سے فلم انڈسٹری میں بڑا خلا ء پیدا ہوگیا‘فرح دیبا

بدھ 18 ستمبر 2024 18:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2024ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کی کوارڈی نیٹر برائے ثقافت و قومی ورثہ فرح دیبا نے ہدایتکار الطاف حسین کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی وفات سے فلم انڈسٹری میں ایک بڑا خلا ء پیدا ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ الطاف حسین فلم انڈسٹری کا قیمتی اثاثہ تھے، انہوںنے انڈسٹری کو کئی یادگار فلمیں دیں۔

الطاف حسین کا نعم البدل ملنا مشکل ہے اور ان کی کمی طویل عرصے تک محسوس کی جائے گی۔فرح دیبا نے مزید کہا کہ الطاف حسین جیسے باصلاحیت ہدایتکار کی وفات سے انڈسٹری میں جو خلا ء پیدا ہوا ہے اسے پورا کرنا آسان نہیں ہوگا۔اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
وقت اشاعت : 18/09/2024 - 18:23:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :