بھارتی مسلم کامیڈین کوجان سے مارنے کی دھمکی، دہلی سے ممبئی واپسی پرمجبور

بدھ 18 ستمبر 2024 23:17

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2024ء) بھارتی کامیڈین اور مشہورریالٹی شوبگ باس 17کے فاتح منورفاروقی حال ہی میں ایک تقریب میں شرکت کے لیے دہلی گئے تھے، لیکن دھمکیاں ملنے کے بعد انہیں دہلی سے ممبئی واپس لوٹنا پڑا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق منور فاروقی انٹرٹینرز کرکٹ لیگ کے لیے دہلی گئے ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

جہاں انہیں دھمکیاں ملنا شروع ہوگئیں۔

جس کے بعد وہ ممبئی چلے گئے۔بھارتی پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں دھمکیوں کی اطلاع ہفتے کی رات موصول ہوئی۔پولیس حکام کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہیں سٹیڈیم میں سیکیورٹی بڑھانے کی ہدایت دی گئی تھی، جہاں دومقامی ٹیموں ہریانوی ہنٹرزاورممبئی ڈسپیٹرز کے درمیان میچ ہونے والا تھا۔ پولیس کے مطابق مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔
وقت اشاعت : 18/09/2024 - 23:17:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :