پاکستانی نژاد اداکارفاران طاہرہالی ووڈ میں مسلمانوں کا امیج بدلنے کے لئے کوشاں

ہفتہ 2 مئی 2015 16:05

پاکستانی نژاد اداکارفاران طاہرہالی ووڈ میں مسلمانوں کا امیج بدلنے کے لئے کوشاں

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 مئی۔2015ء ) ہالی ووڈ کی کئی کامیاب فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والے پاکستانی نژاد اداکار فاران طاہر نے کہا کہ بطور اداکار مغرب میں مسلمانوں کا امیج بدلنے کے لئے کوشاں ہوں۔

(جاری ہے)

امریکی اخبار کو انٹرویو کے دوران فرحان طاہرکا کہنا تھا کہ ایک مسلمان اداکار کی حیثیت سے ان کی کوشش ہوتی ہے کہ اپنے کسی کردار سے ان کے روایتی پس منظر کو ٹھیس پہنچے اس لئے وہ ہمیشہ اپنے مذہبی تشخص کو سامنے رکھ کر کسی بھی کردار کو قبول یا مسترد کرتے ہیں، ہالی ووڈ کی فلم بلاک بسٹر فلم ’آئرن مین‘ کی ابتدائی کہانی میں ان کا کردار رضا نامی مذہبی انتہا پسند شخص کا تھا لیکن انہوں نے فلم ڈائریکٹر سے اپنے کردار کو مذہبی انتہاپسند دکھانے کے بجائے اختیار اورطاقت کا بھوکا شخص دکھانے کا مشورہ کیا تھا جسے قبول کرلیا گیا۔

واضح رہے کہ فرحان طاہر ’دی جنگل بک‘، ’ پکچر پرفیکٹ‘، ’آئرن مین‘، ’اسٹارٹریک‘ اور ’ایلی سیم‘ جیسی کامیاب فلموں میں اپنی اداکاری کے ذریعے فلم بینوں کا دل جیت چکے ہیں۔

وقت اشاعت : 02/05/2015 - 16:05:25