معروف گلوکارہ حمیرا ارشد اور ان کے سابق شوہر احمد بٹ کے درمیان جھگڑا شدت اختیار کر گیا

ہفتہ 2 مئی 2015 16:52

معروف گلوکارہ حمیرا ارشد اور ان کے سابق شوہر احمد بٹ کے درمیان جھگڑا شدت اختیار کر گیا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 مئی۔2015ء) معروف گلوکارہ حمیرا ارشد اور ان کے سابق شوہر احمد بٹ میں علیحدگی کے بعد ان کے درمیان جھگڑا شدت اختیار کر گیا ہے حمیرا ارشد نے کہا ہے کہ احمد بٹ 20 لاکھ نقد اور گاڑی لے کر مجھے طلاق دے چکا ہے اور وہ اب مجھ سے تین کروڑ روپے کا مطالبہ کر رہا ہے ۔

(جاری ہے)

جبکہ میں نے احمد بٹ پر لاکھوں روپے خرچ کئے ہیں اور وہ مجھے اور میری فیملی کو دھمکیاں دے رہا ہے ۔ دوسری طرف احمد بٹ نے کہا ہے کہ حمیرا ارشڈ نے پولیس کے ذریعے مجھ سے میرا بچہ چھینا ہے اور ابھی تک ہمارے درمیان طلاق نہیں ہوئی معاملہ عدالت میں ہے اور اس کا فیصلہ عدالت کرے گی احمد بٹ نے کہا کہ وہ بہت جلد اس سلسلے میں پریس کانفرنس کریں گے ۔

وقت اشاعت : 02/05/2015 - 16:52:08

Rlated Stars :