مزاحیہ کھیل ” بلبلے“ میں اداکاری کو جتنی پذیرائی ملی وہ نا قابل فراموش ہے ‘ نبیل

اتوار 3 مئی 2015 12:58

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 3مئی۔2015ء) ٹی وی کے نامور اداکارہ نبیل نے کہا ہے کہ اپنے کیرئیر میں بے شمار کردار نبھاچکا ہوں لیکن مزاحیہ کھیل ” بلبلے“ میں میری اداکاری کو جتنی پذیرائی ملی وہ نا قابل فراموش ہے ، موجودہ حالات میں لوگ جس قدر ڈپریشن کا شکار ہیں انکی تفریح کیلئے اسی طرز کے پراجیکٹ شروع کئے جانے چاہئیں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں نبیلنے کہا کہ حقیقی فنکار وہی ہوتا ہے جسے کوئی بھی کردار دیا جائے تو وہ خود کو اس میں ڈھال لے اور بلبلے کی ٹیم کے تمام کردار ایسا کرنے میں کامیاب رہے ۔

انہوں نے کہا کہ اب لکھنے والوں کو نئے آئیڈیاز اپنانے ہونگے اسی سے ہم اس شعبے میں اپنا مقام بر قر ار رکھ سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فلموں اور ڈراموں میں سنجیدگی کے ساتھ مزاح کو بھی شامل کیا جانا چاہیے ۔

وقت اشاعت : 03/05/2015 - 12:58:25

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :