آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی وڈ سٹار مورگن فری مین نے پولیس اہلکاروں کو” دہشت گرد“ قراردیدیا

اتوار 3 مئی 2015 13:02

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 3مئی۔2015ء) ہالی وڈ کے سینئر اور آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار مورگن فری مین نے پولیس اہلکاروں کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت ٹیکنالوجی اور میڈیا کے ذریعے جو کچھ ہمارے سامنے آرہا ہے ،اس سے پتہ چلتا ہے کہ پولیس کتنی خطرناک ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے بالٹی مور میں پچیس سالہ سیاہ فام نوجوان کی پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں ہلاکت پر پھوٹنے والے مظاہروں کی حمایت کی۔

انہوں نے کہا کہ بالٹی مور میں جوکچھ ہوا وہ دہشت گرد ی نہیں بلکہ دہشت گردی تو پولیس نے کی۔انہوں نے اس موقع پر انیس سو نناوے میں گنی کے ایک تارکن وطن کی پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں ہلاکت کا زکر کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے اس کے پرس کو گن سمجھ کر اس پر گولیاں برسادیں۔

(جاری ہے)

مورگن فری مین نے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے اکتالیس گولیاں ماریں۔

ان باتوں سے پتہ چلتا ہے کہ ہماری پولیس کتنی خطرناک ہے۔انہوں نے کہا کہ میں رات کو ٹی وی دیکھ رہا تھا تو مظاہرین میں شامل ایک شخص کا کہنا تھا کہ اگر وہ یونہی خالی خولی مظاہرے کرتے تو کسی نے انہیں پوچھنا نہیں تھا لیکن جب انہوں نے توڑ پھوڑ کی توسب ان کی بات سننے لگے۔ انہوں نے کہا کہ اس لیے وہ سمجھتے ہیں کہ بالٹی مور میں جوکچھ ہوا وہ دہشت گرد ی نہیں بلکہ دہشت گردی تو پولیس والوں نے کی۔

وقت اشاعت : 03/05/2015 - 13:02:39

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :