بالی ووڈ کی خوبصورت مائیں جن کے ساتھ ڈیٹ کسی کا بھی خواب ہوسکتا ہے

اتوار 3 مئی 2015 13:07

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 3مئی۔2015ء) پرانی شراب اور بالی ووڈ کی عمر رسیدہ اداکارائیں دونوں ہی اپنی اپنی جگہ اہم ہیں۔ یہاں ان ماوٴں کا ذکر کیا جارہا ہے جو کہ دستاویزات پر تو بڑھاپے کی جانب گامزن ہیں تاہم بڑھتی عمر نے ان کی خوبصورتی اور وقار میں اضافہ کیا ہے اور انہیں اس مقام پر پہنچا دیا ہے جہاں ان کی ہمراہی کا خواب دیکھنا کسی بھی نوجوان کا خواب ہوسکتا ہے۔

اس فہرست میں پہلا نمبر51سالہ سری دیوی کا ہے۔ سری دیوی خوش قسمت ہیں کہ وہ اس دور میں بالی ووڈ کا حصہ بنیں جب یہاں کیریکٹر ایکٹنگ کا رواج بھی چل نکلا ہے اور یوں سینیئرز کو اپنی انا کچلتے ہوئے چھوٹے موٹے کرداروں میں کام کے بجائے مرکزی کردار ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ان کی دیرینہ حریف مادھوری ڈکشٹ بھی گھر شادی اور بچوں کے بعد ایک بار پھر فلم نگری کا حصہ بننے انڈسٹری میں چلی آئی ہیں تاہم وہ فلموں میں زیادہ کامیاب نہیں اور مختلف ڈانس ریئلٹی شوز کی میزبانی تک ہی محدود دکھائی دے رہی ہیں۔

(جاری ہے)

مادھوری کی عمر اس وقت47 برس ہے۔40کی حد کو پار کرنے والی دیگر اداکاراوٴں میں ایشوریہ رائے اہم ہیں۔ 41سالہ ایشوریہ نے ارادھیا کی پیدائش کے بعد جس انداز میں خود کو دوبارہ فٹ کیا ہے، وہ خواتین کیلئے کسی مثال سے کم نہیں۔ ٹوئنکل کھنہ اکشے کمار کو پیاری ہونے کے بعد اگرچہ فلم نگری کو بطور اداکارہ خیرباد کہہ چکی ہیں تاہم انہوں نے آج بھی خود کو اسی قدر فٹ رکھا ہوا ہے جس قدر کہ اس دور میں رکھا تھا جب وہ ہیروئن تھیں۔

ان کی عمر بھی 40 برس ہے۔ انہی کی ہم عمر کرشمہ کپور اپنا گھر بسانے میں تو ناکام رہیں تاہم وہ آج بھی ریمپ پر واک سے کسی کا بھی دل لوٹنے کی خوب صلاحیت رکھتی ہیں۔ سونالی اور شسمیتا سین بھی چالیس کی حد پار کرچکی ہیں تاہم ماں بننے کے باوجود آج بھی اسی قدر پرکشش دکھائی دیتی ہیں جس قدر کہ یہ ماضی میں تھیں۔اس فہرست میں سب سے کم عمر سلینا جیٹلی ہیں جن کی عمر فی الوقت33برس ہے جبکہ چالیس سالہ روینہ ٹنڈن،41سالہ ملائیکہ اروڑا، 42سالہ مندیرا بیدی،44سالہ پوجا بیدی بھی وہ خواتین ہیں جنہوں نے بڑھتی عمر کے اثرات کو اور ماں بننے کے عمل کو خود پر حاوی نہیں ہونے دیا ہے۔

وقت اشاعت : 03/05/2015 - 13:07:28

Rlated Stars :