گووندا اپنے ہی ریوالور سے حادثاتی طور پر گولی چل جانے کے نتیجہ میں زخمی ہو کر ہسپتال پہنچ گئے

منگل 1 اکتوبر 2024 14:58

گووندا       اپنے ہی ریوالور سے حادثاتی طور پر گولی چل جانے کے نتیجہ میں زخمی  ہو  کر ہسپتال پہنچ گئے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2024ء) بالی وڈ اداکار اور شیو سینا کے رہنما گووندا اپنے ہی ریوالور سے حادثاتی طور پر گولی چل جانے کے نتیجہ میں زخمی ہو گئے جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق 60 سالہ گووندا منگل کی صبح پونے پانچ بجے کے قریب ممبئی سے کولکتہ روانہ ہو رہے تھے ۔

(جاری ہے)

وہ اس وقت اپنے لائسنس یافتہ ریوالور کو الماری میں رکھنے کے دوران گرگئے جس سے ان کے ریوالور سے گولی چل گئی جو ان کی بائی ٹانگ میں گھٹنے سے نیچے لگی۔ انہیں فوری طور پر کریٹی کیئر ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی ٹانک سے گولی نکال لی اور بتایا کہ گووندا کی حالت اب مستحکم ہے۔حادثہ کے وقت ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا ممبئی میں موجود نہیں تھیں جو یہ خبر سنتے ہی ہسپتال روانہ ہو گئی ہیں۔ گووندا کی بیٹی ٹینا آہوجا اپنے والد کی تیمار داری کے لئے ہسپتال میں ان کے ساتھ ہیں۔\932
وقت اشاعت : 01/10/2024 - 14:58:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :