اداکارہ کیتھرائن نے اپنے بچوں کو مائیکل ڈگلس کی فلمیں دیکھنے سے روک دیا

بدھ 29 اگست 2007 12:48

نئی دہلی (ٍٍاردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین29 اگست 2007 ) اداکارہ کیتھرائن زیٹا جونزا نے اپنے بچوں کو انکے باپ مائیکل ڈگلس کی فلمیں دیکھنے سے روک دیا ہے ۔

(جاری ہے)

36سالہ کیتھرائن کا کہنا ہے کہ اس کے بچے اپنے باپ مائیکل ڈگلس کی فلمیں دیکھنے کیلئے عمر کے لحاظ سے بہت چھوٹے ہیں البتہ انہوں نے اپنے دادا کرک ڈگلس کی فلمیں دیکھ رکھی ہیں ۔ کیتھرائن نے کہا کہ اس نے اپنے بچوں کو اپنی چند فلمیں دیکھنے کی اجازت دی تھی جن میں ”دی ماسک آف زورو“اور ”سندباد“ شامل ہیں ۔ کیتھرائن کے دو بیٹے ہیں جن کی عمریں بالترتیب سات اور چار سال ہیں ۔

وقت اشاعت : 29/08/2007 - 12:48:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :