اروشی نے نسیم شاہ کو پسندیدہ کرکٹر قرار دے دیا

منگل 1 اکتوبر 2024 23:27

اروشی نے نسیم شاہ کو پسندیدہ کرکٹر قرار دے دیا
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اکتوبر2024ء) بھارتی ماڈل اور اداکارہ اروشی روٹیلا نے اپنے پسندیدہ پاکستانی کرکٹر کا نام بتا دیا۔بالی وڈ کی کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی ماڈل گرل اروشی تنازعات کے باعث ہمیشہ سے خبروں میں رہتی ہیں۔

(جاری ہے)

کبھی وہ سیٹ پر زخمی ہوجاتی ہیں تو کبھی ان کی نازیبا ویڈیو لیک ہوجاتی ہے، وہ اداکاری کریں یا نہ کریں میڈیا کی ہیڈلائنز میں ان کا نام نظر ضرور آتا ہے۔

متحدہ عرب امارات میں بالی وڈ کے فلمی ایوارڈ آئیفا کی ایک تقریب کے دوران اروشی نے اپنے پسندیدہ پاکستانی کرکٹر کا نام بتایا۔تقریب کے دوران بظاہر ایک پاکستانی جرنلسٹ نے اروشی سے پوچھا کہ پاکستانی ٹیم میں آپ کا کونسا فیورٹ کھلاڑی ہی اس پر اروشی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک اچھی ٹیم ہے ، نسیم شاہ بہت اچھا کرکٹر ہے۔
وقت اشاعت : 01/10/2024 - 23:27:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :