پاکستانی فلم انڈسٹری کے چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کا86واں یوم پیدائش 2اکتوبر بدھ کو منایا گیا

بدھ 2 اکتوبر 2024 22:55

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اکتوبر2024ء) پاکستانی فلم انڈسٹری کے چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کا86واں یوم پیدائش 2اکتوبر بدھ کو منایا گیا اس سلسلے میں ان کے مداحوں کی جانب سے خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا سالگرہ کے کیک کاٹے گئے اوران کی فنی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیاگیا۔وحید مراد 2اکتوبر1938ء کو کراچی میں پیدا ہوئے انہوں نے اپنی فنی کیرئیر کا آغاز1961ء میں بطور پروڈیوسر کیا۔

(جاری ہے)

معروف فلم ہیرا اور پتھر وحید مراد کی بطور اداکار پہلی فلم تھی اس فلم نے نگار ایوارڈ بھی حاصل کیا تھا جبکہ ہیر و وحید مراد کی آخری فلم تھی جو کہ1985ء میں ریلیز ہوئی۔وحید مراد پاکستانی فلموں کے ایک مقبول اداکار تھے ان کے ہیر سٹائل کو ہر جگہ نقل کیا گیا تھا۔وحید مراد نے اردو اور پنجابی زبان کی 127 سے زائد فلموں میںاداکاری کے جوہر دکھائے انہوں نے 250سے زائد فلمی گانوں پر پرفارم کیا ان کی مقبول فلمی ادکارائوں میں زیبا،دیبا،شمیم آرا،رانی،شبنم،بابرہ شریف،نغمہ،سنگیتا،کویتا،آسیہ اور دیگر قابل ذکر ہیں۔وہ 23نومبر 1983ء کو45برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔
وقت اشاعت : 02/10/2024 - 22:55:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :