معروف ناول نگار رضیہ بٹ کی12ویں برسی 4اکتوبر جمعہ کو منائی جائے گی

بدھ 2 اکتوبر 2024 22:55

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اکتوبر2024ء) معروف ناول نگار رضیہ بٹ کی12ویں برسی 4اکتوبر جمعہ کو منائی جائے گی۔رضیہ بٹ 19 مئی 1924 کو راولپنڈی میں پیدا ہوئیں ان کی پہلی کہانی لرزش1940 کے وسط میں لاہور کے رسالے ’’حور‘‘ میں شائع ہوئی۔ قیام پاکستان کے بعد ان کا ناول ’بانو‘ منظرعام پر آیا تو انتہائی مقبول ہوا۔

(جاری ہے)

رضیہ بٹ کو عام گھریلو قارئین میں جو بے پناہ مقبولیت حاصل ہوئی وہ پاکستانی معاشرے میں عورت کے کردار کو مرکزی اہمیت دیتی ہیں۔

ان کے ناول نائلہ، صاعقہ، انیلہ، شبو، بانو، ثمینہ، ناجیہ، شائنہ، سبین، رابی اور بینا عورت کے مرکزی کردار کے گرد گھومتے ہیں۔رضیہ بٹ کے ناولوں کی کل تعداد 53 ہے۔ 350 کہانیاں الگ ہیں۔ 1998میں انھوں نے آپ بیتی’’بچھڑے لمحے‘‘ لکھنے کا آغاز کیا جو 2001 میں مکمل ہوئی۔رضیہ بٹ کا 4 اکتوبر 2012 کو لاہور میں انتقال ہوا۔
وقت اشاعت : 02/10/2024 - 22:55:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :