بال تین بار مس ہوگئی تو آپ آؤٹ ہوجاؤ گے، انوشکا

ویرات کوہلی کے خلاف کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو وائرل‘اپنے ہی قوانین کا اطلاق کردیا

جمعرات 3 اکتوبر 2024 13:33

بال تین بار مس ہوگئی تو آپ آؤٹ ہوجاؤ گے، انوشکا
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2024ء) بھارتی ٹیم کے مایہ ناز بیٹر ویرات کوہلی کی اہلیہ و اداکارہ انوشکا شرما کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے ویڈیو شیئر کی جس میں کرکٹر کو اہلیہ کرکٹ کے قانون بتارہی ہیں۔ویڈیو کے شروع میں انوشکا کہتی ہیں کہ میرے خیال سے میں آپ کو کرکٹ میں ہرا سکتی ہوں لیکن آپ کو میرے قانون کے مطابق کھیلنا ہوگا، ویرات کہتے ہیں کہ ’ہاں یہ میرا کھیل ہے۔

انوشکا پہلا قانون بتاتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’اگر بال تین بار مس ہوگئی تو آپ آؤٹ ہوجاؤ گے، گیند تین بار جسم سے لگی تو بھی آؤٹ قرار دیا جائے گا۔اداکارہ مزید قانون بتاتی ہیں تو ویرات کوہلی کہتے ہیں کہ ’قانون مجھے نہیں سکھاؤ کرکٹ کھیلو۔

(جاری ہے)

انوشکا شرما مزید کہتی ہیں کہ پانچواں قانون جس کا بیٹ ہوگا وہ پہلے بیٹنگ کرے گا۔‘ ویرات کہتے ہیں کہ یہ کونسا قانون ہے اس پر وہ کہتی ہیں کہ یہ بھی قانون ہے۔

ویرات انہیں پہلی ہی گیند پر بولڈ کردیتے ہیں جسے وہ ٹرائی بال قرار دیتی ہیں، اگلی ہی گیند پر وہ دوبارہ بولڈ ہوجاتی ہیں تو خود کو بولر قرار دیتی ہیں۔ویرات کوہلی کی جب بیٹنگ ا?تی ہے تو وہ پہلی ہی گیند پر چھکا لگادیتے ہیں جس پر انوشکا انہیں گیند لانے کا کہہ دیتی ہیں۔ ویڈیو کے آخر میں ویرات کوہلی تنگ آکر چلے ہی جاتے ہیں۔ویرات اور انوشکا شرما نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔واضح رہے کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما 2017 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے ان کے دو بچے وامیکا اور اکائے ہیں۔
وقت اشاعت : 03/10/2024 - 13:33:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :