ہدایتکار عجب گل نے بھی فلم بنانے کا اعلان کردیا

پیر 4 مئی 2015 15:19

ہدایتکار عجب گل نے بھی فلم بنانے کا اعلان کردیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء) ہدایتکار عجب گل نے بھی فلم بنانے کا اعلان کردیا ۔ میڈیا سے گفتگو میں عجب گل نے کہا ہے کہ پاکستانی فلم انڈسڑی اس وقت بدتر ین بحران کا شکار ہے اس لیے ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ فلم انڈسٹر ی کو بحران سے نکالے اس لیے میں نے بھی نئی اردو فلم بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس پر بہت جلد کام کا باقاعدہ آغاز کر ونگا مگر ایک بات طے ہے کہ یہ فلم مکمل طور پر بین الاقوامی معیار کی ہو گی جو میری ماضی کی فلم ”کھوئے ہو تم کہاں “سے بھی کئی گنا زیادہ مقبولیت کے ریکارڈ قائم کر یگی ۔

وقت اشاعت : 04/05/2015 - 15:19:34

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :