اداکارہ اننیا پانڈے نے سہانا خان کا نمبر سوشل میڈیا پر ’’لیک‘‘ کردیا

ہفتہ 5 اکتوبر 2024 22:52

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اکتوبر2024ء) بالی ووڈ اداکارہ اننیا پانڈے نے شاہ رخ خان کی بیٹی اور اپنی دوست سہانا خان کا نمبر سوشل میڈیا پر لیک کرنے کا اعتراف کیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیٹ فلکس پر ایک شو میں گفتگو کرتے ہوئے اننیا پانڈے نے کہا کہ میں نے غلطی سے سوشل میڈیا پر سہانا خان کا نمبر لیک کردیا تھا جس کے بعد ان کا نمبر ہیک ہوگیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ میں سہانا کو فیس ٹائم کال کررہی تھی اور وہ فون نہیں اٹھا رہی تھیں پھر میں نے اسکرین شاٹ لے کر انسٹاگرام پر پوسٹ کردیا۔اننیا نے کہا کہ اس اسکرین شاٹ میں سہانا کا نمبر موجود تھا اس طرح غلطی سے ان کا نمبر لیک ہوگیا۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس کے بعد سہانا نے مجھے فون کرکے بتایا کہ میرا نمبر ہیک ہوگیا جس پر میں حیران تھی لیکن پھر انہیں کسی نے بتایا کہ میں نے ایسا کیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اننیا پانڈے کی تھرلر فلم سی ٹی آر ایل گزشتہ روز نیٹ فلکس پر نشر کی گئی اس فلم کے ڈائریکٹر وکرم ادتیہ موٹوانے ہیں۔اس سے قبل آئیفا ایوارڈ کی تقریب میں اننیا پانڈے سے سوال کیا گیا تھا کہ آپ کے پسندیدہ پاکستانی اداکارہ اور اداکار کون ہیںآواب میں اننیا نے کہا تھا کہ پاکستان میں مجھے دو اداکار بہت پسند ہیں جن میں فواد خان اور ماہرہ خان شامل ہیں اور ان کی اسکرین جوڑی بہت اچھی ہے۔
وقت اشاعت : 05/10/2024 - 22:52:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :